ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی کےلیے بڑا دن ؛ ترکی میں گیس کے 320 ارب کیوبک میٹر وسیع ذخائر دریافت

ترکی کےلیے بڑا دن ؛ ترکی میں گیس کے 320 ارب کیوبک میٹر وسیع ذخائر دریافت

Sat, 22 Aug 2020 13:19:20    S.O. News Service

انقرہ،22؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کے روزنئے اسلامی سال کے موقع پر   قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ  آج کا دن ترکی کےلیے بڑا دن ہے کیونکہ گیس کے 320 ارب کیوبک میٹر وسیع ذخائر ترکی میں دریافت ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ بحیرہ اسود کے ترک ساحلی علاقے کے قریب قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ صدر نے اس بات کا اظہار قصر دولما باحچے میں اپنی کابینہ ارکان اوراخباری نمائندوں کے سامنے قوم سے خطاب میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فاتح تحقیقی بحری جہاز 20 جولائی کو بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش پر نکلا تھا جسے تونا -ون کے مقام پر 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر ملے ہیں۔یہ ساری کاروائی ترکی نے ملکی وسائل کو برئے کار لاتے ہوئے مکمل کی ہے اور اس بات کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہے کہ علاقے میں ہمیں مزید ذخائر بھی ملیں گے۔

صدر نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ سن 2023 تک  مقامی گیس کا استعمال شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد اب ہماری اولین ترجیح کنووں کا پتہ  لگاتے ہی اس کی پیداواری استعداد کا تعین کرتےہوئے ضروری تعمیرات کو پورا کرنا ہوگا۔


Share: